وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ عالمی فورم پر پاکستان کو کامیابیاں مل رہی ہیں، کشمیریوں کی امیدوں اور خواہشات کے مطابق کشمیر کا فیصلہ ہوگا۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مری میں اسٹریٹ آرٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔
اسٹریٹ آرٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ کشمیر کے عوام بھارت کا ظلم برداشت کر رہے ہیں آج دنیا کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ آچکا ہے جبکہ مسئلہ کشمیر پر تمام جماعتیں متفق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 6 ماہ پہلے نئے دور کے ہٹلر مودی نے جو قدم اٹھایا تو وزیر اعظم عمران خان نے نہ صرف مودی کا چہرہ بے نقاب کیا بلکہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم کو بھی دنیا کے سامنے رکھا۔
اسٹریٹ آرٹ کے ذریعے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کو بھی اجاگر کیا گیا۔