• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوکووچ کامیاب، 8 ویں بار آسٹریلین اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا


میلبورن(جنگ نیوز) سربیا کے نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ یہ ان کا آٹھواں اور مجموعی طور پر کیریئر میں 17 واں گرینڈ سلم ٹائٹل ہے۔ فائنل میں آسٹریلیا کے ڈومینک تھائم کو 6-4، 4-6، 2-6، 6-3، اور 6-4 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ جوکووچ اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی دوبارہ عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار بن گئے ہیں، اس سے قبل نڈال پہلے نمبر پر موجود تھے۔ دلچسپ بات ہے کہ جوکووچ آج تک کبھی اسٹریلین اوپن کا فائنل نہیں ہارے ہیں۔جوکووچ نے سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈر ر کوشکست دی تھی جبکہ ان کے حریف ڈومینک تھائم نے اسپین کے رافیل نڈال کو زیر کرکےفائنل میں جگہ بنائی تھی۔ موجودہ دور کے تین عظیم ترین چیمپئنز کی عمر بڑھتی جارہی ہے اور وہ ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں لیکن تینوں کی فتوحات کا سلسلہ تھم نہیں رہا۔ فیڈرر، جوکووچ اور نڈال نے 2017 سے اب تک تمام 13 گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کیے ہیں۔پہلے سیٹ میں جوکووچ نے بہترین کھیل کا مظاہرہر کرتے ہوئے تھیم کو 4-6 سے مات دے کر ایک سیٹ کی برتری حاصل کر لی۔تاہم اس کے بعد آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے شاندار انداز میں میچ میں واپسی کی اور مسلسل دو سیٹ 4-6 اور 2-6 سے جیت کر میچ میں برتری حاصل کر لی۔اس دوران سربین کھلاڑی کو انجری کی بھی شکایت ہوئی جس کے سبب انہیں ٹرینر کی مدد لینا پڑی۔میچ کے چوتھے سیٹ میں جوکووچ نے اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین انداز میں کم بیک کیا اور 3-6 سے چوتھا سیٹ جیت کر مقابلے 2-2 سیٹ سے برابر کردیا۔فیصلہ کن سیٹ میں تھیم نے شاندار کھیل پیش کیا لیکن اس مرحلے پر وہ جوکووچ کے تجربے سے مات کھا گئے اور سربیا کے اسٹار نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سیٹ 4-6 سے جیت کر 8ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ جوکووچ اس سے قبل 2008، 2011، 2012، 2013، 2015، 2016 اور 2019 میں بھی سال کا پہلا گرینڈ سلیم جیت چکے ہیں۔

تازہ ترین