• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ڈپریشن کا شکار ہیں تویہ غذائیں چھوڑ دیں


ایک نئی تحقیق میں غذا سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ موڈ خراب ہونے یا ڈپریشن کی ایک بڑی وجہ ہماری غذا ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امرود کے حیرت انگیز فوائد

یہ بھی پڑھیے: کھچڑی وزن کم کرنے میں کیسے مدد کرتی ہے ؟

یورپ کے جریدے ’جرنل یورپین نیورو سائیکو فارما کولوجی ‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ انسانی رویوں میں غذا اہم کردار ادا کرتی ہے، ہم کیا کھا پی رہے ہیں اس کا براہ راست اثر ہمارے رویوں پر آتا ہے اسی لیے غذا کے انتخاب میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈائیٹنگ بے اثر کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

غذا سے صرف و زن کم یا بڑھتا ہی نہیں ہے بلکہ اس سے دماغ پر بھی منفی اور مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں  مضر صحت غذائیں بے چینی، چڑچڑے پن سمیت ڈپریشن کا سبب بنتی ہیں۔

ڈپریشن اور بے چینی سے بچنے کے لیے کیا کھائیں اور کس سے پرہیز کریں فہر ست مندرجہ ذیل ہے ۔

پھلوں کے جوس سے پرہیز کریں

ماہرین کے مطابق جوس کے بجائے مکمل پھل کھانا دماغی صحت کے لیے بہتر ہے، پھلوں کے جوس صحت کے بجائے آپ کو نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں، پھلوں کاجوس نکالتے ہوئے ان میں زیادہ تر صرف مٹھاس رہ جاتی ہے مگر فائبر سارا ضائع ہو جاتا ہے جبکہ فائبر ہی ڈپریشن کو کم کرتا ہے، فائبر کے استعمال سے انسان خود کو ہلکا اور تروتازہ محسوس کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ضرورت سے زائد پروٹین لینے والے یہ نقصانات دیکھ لیں

فائبر کی کم مقدار کے باعث جوس میں موجود مٹھاس جسم میں اچانک انرجی لیول بڑھا دیتی ہے جو ہائی بلڈ پریشر سمیت بے چینی کا سبب بن سکتی ہے ۔

پروسیسڈ غذاؤں سے پر ہیز

آلو کے چپس اور بسکٹ وغیرہ کو نارمل بےضرر غذا سمجھا جاتا ہے اور روزانہ ان کا استعمال بھی کیا جاتا جبکہ تیز مسالے والی چٹنیاں مثلاً کیچ اپ ، مائیو نیز کو بھی بلا جھجک استعمال کیا جاتا ہے ، ان کو کھاتے ہوئے ہمارے ذہنوں میں ان کے مضر اثرات نہیں آتے کہ یہ کتنی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں، اس قسم کی غذائیں سیدھا ہمارے نیورون ’ دماغی خلیے‘ متاثر کرتی ہیں، جس سے ہم چڑچڑے پن اور بے چینی میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور یہی سبب ہمارے لڑنے جھگڑنے اور برے رویوں کا بھی بنتا ہے۔

کافی اور چائے

چائے اور کافی کی زیادتی سے بھی انسانی دماغ متاثر ہوتا ہے، کیفین کے سبب نیند کا پورا نہ ہونا، آرام دہ نیند میں خلل آنا عام بات ہے، کیفین پر مشتمل مشروبات سے انسانی جسم میں انرجی لیول اچانک انتہائی بڑھ جاتا ہے ، اس کیفیت میں انسان خود کو بہت بے چین اور دباؤ میں محسوس کرتا ہے، بغیر کسی پریشانی کے بھی پریشانی محسوس ہوتی ہے، اس کیفیت سے بچنے کے لیے چائے اور کافی کا استعمال کم کرنا چاہیے تاکہ انرجی لیول اور دماغی سکون کنٹرول میں رکھا جا سکے۔

تازہ ترین
تازہ ترین