• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھچڑی وزن کم کرنے میں کیسے مدد کرتی ہے ؟

آج کل کی تیز رفتار زندگی میں وزن میں کمی کے خواہشمند افراد ورزش کے لیے وقت نکالنا مشکل سمجھتے ہیں، ایسے میں وزن میں کمی کے لیےسلاد یا ڈیٹاکس واٹر کا سہارا لیا جاتا ہے مگر غذا پر کچھ خاص توجہ نہیں دی جاتی، اپنی غذا میں کھچڑی کے استعمال سے آپ کئی اضافی کلو وزن کم کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: چاندگرہن حاملہ خواتین پر کیا اثرات ڈالتا ہے ؟

ماہرین غذائیت و فٹنس کے مطابق مناسب وزن اور پتلی کمر میں ورزش کے ساتھ غذا کا بہت اہم کردار ہوتا ہے، اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر ورزش کر رہے ہیں اس کا 30 فیصد آپ میں تبدیلی لاتا ہے جبکہ آپ کا مقرر کردہ ہدف کا 70 فیصد دارومدار آپ کی غذا پر ہے، یعنی آپ چاہے روزانہ ورزش کریں مگر آپ کیا کھا پی رہے ہیں یہ بہت معنی رکھتا ہے۔

اگر آپ اضافی وزن ختم کرنے کے خواہشمند ہیں اور زیادہ خرچہ بھی نہیں کرنا چاہتے تو گھر میں بنی ہوئی کھچڑی آپ کے لیے بہترین غذا ہے.

کھچڑی آپ کی سوچ سے زیادہ فائدہ مند ہے جس کے استعمال سے آپ کو حیرت انگیز فوائد حاصل ہوں گے۔

کھچڑی وزن کم کرنے میں کیسے مدد کرتی ہے ؟

وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کا ماننا ہے کہ چاولوں کا استعمال وزن میں کمی کے بجائے وزن بڑھا دیتا ہے، مگر ایسا نہیں ہے، اگر آپ اپنی غذا میں چاولوں کا متوازن استعمال رکھیں تو اس میں کوئی نقصان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 20 منٹ چہل قدمی کریں، 7 قسم کی کینسر سے بچیں

وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کے لیے پروٹین کا زیادہ سے زیادہ استعمال تجویز کیا جاتا ہے، چند منٹوں میں بن جانے والی کھچڑی آپ کی مصروف زندگی سے زیادہ وقت نہیں لےگی ۔

کھچڑی میں دالوں کا استعمال آپ کو زیادہ دیر تک بھوک کا احساس نہیں ہونے دے گا، کھچڑی فائبر سمیت پروٹین بھی فراہم کرے گی جبکہ اس سے کولیسٹرول لیول بھی متوازن رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے: سردی میں ٹھنڈ سے حفاظت کیلئے چند غذائیں

چاول، مختلف دالیں، ہلکے مسالوں سے تیار کردہ روایتی کھچڑی آپ کو مکمل غذائیت کے ساتھ وزن میں کمی میں مدد فراہم کرے گی، جس سے آپ کمزور ہونے کے بجائے صحت مند طریقے سے اضافی وزن میں کمی لانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

کچھڑی میں سفید کے بجائے براؤن رائس اور سبزیاں بھی استعما ل کی جا سکتی ہیں۔

کھچڑی بنانے کے اجزاءـ:

ایک کپ مونگ ( یا کوئی اور ) دال

ایک کپ براؤن چاول

2 کپ باریک کٹی ہوئی سبزیاں( آپ کی پسند کی)

5 سے 6 کپ پانی

ایک کھانے کا چمچہ زیرہ

ایک چٹکی ہینگ

ایک چٹکی ہلدی

نمک حسبِ ذائقہ

کھچڑی بنانے کا طریقہ:

پتیلی یا پریشر کوکر میں ایک کھانے کا چمچ تیل یا گھی گرم کریں، اب اس میں زیرہ، ہینگ، ہلدی شامل کر یں اور 10 سے 15 سیکنڈ کے لیے بھون لیں، اب اس میں سبزیاں شامل کر کے 3 سے 4 منٹ تک پکائیں۔

اب اس میں دالیں ، چاول اور پانی ڈال کر ڈھانپ دیں ، دالیں اور چاول گلنے اور یکجان ہونے تک پکائیں، پانی سکھانے کے لیے چند منٹوں کا دم دیں لیں یا کھچڑی کو گیلا ہی رہنے دیں۔

مزیدار گرما گرم صحت بخش کھچڑی نوش کریں۔

تازہ ترین