• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب سے ملاقات میں فیصل آباد کے تاجر غصے سے پھٹ پڑے

گورنر پنجاب سے ملاقات میں فیصل آباد کے تاجر غصے سے پھٹ پڑے


فیصل آباد میں گزشتہ روز گورنر پنجاب سے مذاکرات کے دوران تاجراور صنعت کار پھٹ پڑے تاجروں کا کہنا تھا کہ وہ لٹ گئے ہیں اور اتنے پریشان ہیں کہ رات کو نیند نہیں آتی۔

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقات کی، انجمن تاجران سپریم کونسل کے جنرل سیکرٹری ایوب منج نے کہا کہ ڈیڑھ سال کے دوران حکومت نے کئی بار تاجروں کو اسلام آباد بلایا مگر ایک بھی مسئلہ حل نہیں کیا۔

گورنر پنجاب سے ملاقات کے دوران فیکٹری مالکان نے بھی مہنگی بجلی کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو نے کی دہائی دی اور 10 فروری کو فیکٹریوں کی چابیاں صدر چیمبر کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا۔

تاجروں نے کہا کہ ‏فیکٹریوں کی چابیاں لاکر گورنر صاحب آپ کے سامنے رکھ دیتے ہیں،خدا کی قسم ہم لُٹ گئے، لا الہ اللہ ہم اتنے پریشان ہیں کہ رات کو نیند نہیں آتی،خدا کی قسم کوئی سیاست نہیں کررہا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مزدور آپ کے ساتھ تھے اربوں روپے لگا کر بھی اتنے برے حالات ہیں۔

تازہ ترین