پشاور(نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے قائد مولانا فضل الرحما ن نے قبائل کے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے مشاورت کی غرض سے مارچ میں قبائلی جرگہ بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی عوام سے رائے لئے بغیر انضمام کا فیصلہ حکومت کی بہت بڑی غلطی تھی جس کی وجہ سے عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوگیا ہے۔الگ صوبہ کا فیصلہ بہتر ہوتا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور میں آدم خیل قومی تحریک کے وفد اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہاکہ فاٹا کا انضمام قبائل کیلئے مسائل میں اضافہ کا باعث بن گیا ہے، قبائلی عوام پر انضمام کا فیصلہ مسلط کرنے کی بجائے قبائل کو الگ صوبے کی حیثیت دی جاتی تو ان کے حق میں بہتر ہوتا ، وفد نے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا۔