• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں تیزبارش ہوئی جس سےموسم خوشگوار ہوگیا


کراچی میں علی الصبح مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، جس کے بعد موسم نسبتاً خوشگوار ہوگیا۔

شہر میں گلشن اقبال، نارتھ کراچی، اورنگی، منگھوپیر، ملیر، شاہ فیصل، گلستان جوہر، نارتھ ناظم آباد اور اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔

دوسری جانب بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بھی بارش اور برفباری ہوئی جس سے کوژک ٹاپ کو بھاری ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کوئٹہ چمن شاہراہ پر سفر سے گریز کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب، اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

تازہ ترین