• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھانے پینے کی اشیاختم ہوگئیں، پاکستانی طالبہ کا ویڈیو پیغام

کھانے پینے کی اشیاختم ہوگئیں، پاکستانی طالبہ کا ویڈیو پیغام


چین میں پھنسی پاکستانی طالبہ نے کہا ہے کہ ان کے پاس کھانے پینے کی اشیا ختم ہوگئی ہیں۔

چین میں پھنسی پاکستانی طالبہ کے پیغام پر مبنی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: خیرپور: چین سے آنے والے طالبعلم میں کورونا وائرس کا شبہ

ویڈید پیغام میں طالبہ نے کہا ہے کہ ان کو باہر جانے کی اجازت نہیں جبکہ کھانے پینے کی اشیا ختم ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کورونا وائرس سے محفوظ ہے، وزیر صحت پنجاب

پاکستانی طالبہ نے یہ بھی کہا کہ راشن ختم ہونے کے باعث صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ چین میں مہلک وائرس کورونا سے اب سے تک 425 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ 20 ہزار 438 افراد میں اب تک اس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اسکے علاوہ چین سے باہر ایسے مصدقہ مریضوں کی تعداد 150سے زیادہ ہے جبکہ فلپائن میں ایک شخص اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکا ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اس وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

اس حوالے سے چینی حکام نے وائرس کی روک تھام کے لیے کئی اقدامات متعارف کرائے ہیں۔

تازہ ترین