پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے پرو ہاکی لیگ کی ڈیڈ لائن بڑھانے کے لیے رابطہ کیا ہے۔
سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے کہا ہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ وزارت خزانہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ کی ڈیڈ لائن بڑھانے کے لئے رابطہ کیا ہے، متعلقہ حکام سے مثبت اشارے مل رہے ہیں اچھی پیشرفت ہو گی۔
پی ایچ ایف سیکریٹری نے یہ بھی کہا کہ ایف آئی ایچ ڈیڈ لائن میں اضافہ کر دے گی جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کھلاڑیوں کو میڈیکل اور ٹریننگ کی سہولت کا اعلان خوش آئند ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کے پاکستان ہاکی کو سپورٹ کرنے پر شکر گزار ہیں۔