• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: سوشل میڈیا انفلوئنسر بیٹے اور شوہر کے سامنے قتل


امریکی ریاست ایریزونا میں سوشل میڈیا انفلوئنسر یارلی ایشلے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 27 سالہ انفلوئنسر کو سڑک پر ایک جھگڑے کے دوان 33 سالہ ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کیا، گولی سیدھی ان کے سر پر جا کر لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں اور اسپتال منتقلی کے دوران چل بسیں۔

واقعے کے وقت سوشل میڈیا انفلوئنسر کے ساتھ ان کا شوہر اور 4 سالہ بیٹا بھی موجود تھا۔

یارلی ایشلے کے سوشل میڈیا پر 3 لاکھ سے زائد فالوورز موجود ہیں، وہ سوشل میڈیا پر ککنگ اور لائف اسٹائل سے متعلق ویڈیوز بناتی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید