• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستانی عوام نے ہمیشہ کشمیریوں کی جدوجہد کا ساتھ دیا، علائوالدین مری

کوئٹہ (آن لائن) سابق نگران وزیراعلیٰ علائو الدین مری نے کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی بربریت کے خلاف بلوچستان کے عوام اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ تھے اور ہیں انسانیت کے عالمی علمبرداروں کو بھارتی ہٹ دھرمی کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی جانب سے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی آواز کے ساتھ آواز ملانا اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کی اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لانے کے لئے کشمیری جدوجہد کا بھرپور ساتھ دیا بلوچستان کے غیور بلوچ ʼ پشتون سمیت تمام اقوام کشمیر پر ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف ہمیشہ سے سراپا احتجاج رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے مکروہ عزائم کے لئے بلوچستان کے چند مفاد پرستوں کاکندھا ضرور استعمال کیا لیکن یہ اس کا سہارا عارضی تھا اور جلد بلوچستان میں بھارتی سازشیں بے نقاب ہوگئیں جس کے لئے ہم اپنے تمام سیکورٹی اداروں سمیت سیاسی لیڈر شپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ 
تازہ ترین