• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں چارسدہ روڈ پر مکانات کی مسماری پر احتجاج

پشاور (نیوز ڈیسک )سابق ڈسٹرکٹ ممبر اظہر خان نے چارسدہ روڈ پر مکانات پر مسماری پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ علا قہ کے لوگوں میں سخت بے چینی پھیل گئی ہے،انہوں نے کہا کہ مسمار کئے جانے والے مکانات کی قیمت 5لاکھ روپے فی مرلہ ہے ،جبکہ حکومت کی طرف سے 5لاکھ کی بجائے نوے ہزار روپے مرلہ دیئے جارہے ہیں،جو سرا سر نا انصافی ہے۔اگر علاقہ کے لوگوں سے ہونے والی نا انصافی کا آزالہ نہ کیا گیا تو علاقہ کے عوام احتجاج پر مجبور ہو جائنگے،اظہر خان نے کہا کہ مناسب معاوضہ کی آدائیگی کے سلسلے میں زرعلی خان ،خالد خان ،عبداللہ جان ،نور شاد خان ،حیدر علی،ظفر خان ظفر،اور کلیم اللہ خان پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی ہے۔
تازہ ترین