• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چترال میں کورونا وائرس کی افواہ پر مقدمہ درج

خیبر پختون خوا کے ضلع چترال میں کورونا وائرس کی مبینہ افواہ پھیلانے کے الزام میں ایک شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

شہری کا کہنا ہے کہ چینی باشندے کو طبیعت اچانک بگڑ جانے پر خود اسپتال پہنچایا اور انتظامیہ کو کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر مکمل ٹیسٹ اور چیک اپ کا مشورہ دیا تھا۔

دروش پولیس کا کہنا ہے کہ شہری ارشاد نے پیٹ میں درد کے زیرِ علاج ایک چینی باشندے کو کورونا کا مریض بتایا، بغیر اجازت اسپتال میں اس کی تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی اور یہ خبر بھی پھیلائی کہ وہ حال ہی میں چین سے واپس آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان آئے مسافر میں کورونا کی موجودگی کا شبہ

پولیس کے مطابق افواہ پھیلانے کے الزام میں مذکورہ شہری ارشاد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دوسری طرف ارشاد نے اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی ہے، اس کا کہنا ہے کہ مرکزی بازار میں گزشتہ دنوں چینی باشندے کی طبیعت اچانک بگڑ جانے پر وہ زمین پر گر گیا تھا جس پر اس نے خود چینی باشندے کو اسپتال پہنچایا تھا اور انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر اس کا مکمل چیک اپ کیا جائے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2 فروری کو لایا جانے والا چینی باشندہ پیٹ کے دردمیں مبتلا تھا اور فوری علاج کے بعد اسے فارغ کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین