• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

خیرپور: چین سے آنے والے طالبعلم میں کورونا وائرس کا شبہ، آئسولیشن وارڈ منتقل

خیرپور: چین سے آنے والے طالبعلم میں کورونا وائرس کا شبہ، آئسولیشن وارڈ منتقل


چین سے چند روز قبل خیرپور واپس آنے والے طالبعلم کو کورونا وائرس کے شبہ میں گمبٹ اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کے مطابق پیرجو گوٹھ کے رہائشی شاہ زیب راہوجا میں کورونا وائرس کی علامت ظاہر ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ علامات سامنے آنے کے بعد اب اس طالب علم کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق رات گئے نوجوان کے خون کا نمونہ این آئی ایچ اسلام آباد بھیجا جائے گا جس کی رپورٹ آنے میں 7 سے 8 گھنٹے لگیں گے۔

متاثرہ طالبعلم کے بھائی ارشاد کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی کی حالت خراب ہے، ناک سے خون آنا شروع ہوگیا ہے۔

اس نے شکوہ کیا کہ اس کے بھائی کو کوئی طبی امداد نہیں دی جارہی ہے اور نا ہی کوئی ڈاکٹر اس کا علاج کرنے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کا کہنا تھا کہ متاثرہ نوجوان کی حالت پہلے سے کافی بہتر ہے۔

یاد رہے کہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے دعویٰ کیا تھا کہ ابھی تک پاکستان کورونا وائرس سے محفوظ ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین