• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کورونا کی تصدیق، جاپانی کروز شپ قرنطینہ میں تبدیل


جاپان کے کروز شپ میں ایک مسافر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد متاثرہ شخص کے باعث کروز شپ کو قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ مسافر سمیت 3 ہزار سے زائد افراد کا طبی معائنہ جاری ہے، اس دوران کروز شپ میں سوار افراد کو آج رات تک وہیں رہنا ہو گا۔

جاپانی حکام کا کہنا ہےکہ مذکورہ جہاز میں سوار کچھ افراد میں کورونا وائرس کی بیماری کی علامات نظر آئی ہیں۔

جاپان میں اس سے قبل 20 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: بیلجیم، کرونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق

تھائی لینڈ سے جنوبی کوریا جانے والی کوریائی خاتون میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یورپی ملک بیلجیئم میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا، متاثرہ شہری کو برسلز کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بیلجیئم کا مذکورہ شہری گزشتہ ہفتے ووہان سے برسلز پہنچا تھا جس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے۔

بیلجیئم کے طبی حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے ووہان سے بیلجیئم پہنچنے والے 9 شہریوں میں سے ایک شہری میں وائرس کی تصدیق ہوئی،جسے برسلز کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: چین میں کورونا وائرس سے مزید 64 افراد ہلاک

دوسری جانب تائیوان کی حکومت نے گزشتہ 14 دنوں کے دوران چین کا سفر کرنے والے غیر ملکیوں پر تائیوان میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین