• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آنیوالے مسافر میں کورونا وائرس کی موجودگی کا شبہ

پاکستان آنیوالے مسافر میں کوروناوائرس کی موجودگی کا شبہ


چین سے پاکستان آنے والے ایک مسافر میں کورونا وائرس کی موجودگی کا شبہ ہوا ہے۔

اسلام آباد پہنچنے والی ایک پرواز میں سوار چینی مسافر کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی مسافر کو فوری طور پر پمز اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس کی مہلک وباء کے باعث اب تک 425 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ 20 ہزار 438 افراد میں اب تک اس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اسکے علاوہ چین سے باہر ایسے مصدقہ مریضوں کی تعداد 150سے زیادہ ہے جبکہ فلپائن میں ایک شخص اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکا ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اس وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

اس حوالے سے چینی حکام نے وائرس کی روک تھام کے لیے کئی اقدامات متعارف کرائے ہیں۔

تازہ ترین