• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج پوری قوم کشمیریوں کی آزادی کیلئے ہم آواز ہے، آصف زرداری


پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج پوری قوم کشمیریوں کی آزادی کےلیے ہم آواز ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر پر جاری اپنے بیان میں سابق صدر نے کہاکہ بھارت طاقت کے استعمال سے مقبوضہ کشمیر پرتسلط برقرار نہیں رکھ سکتا۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیراس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے،مقبوضہ کشمیرمیں خوراک اور صحت کے مسا ئل در پیش ہیں۔

آصف علی زرداری نے مزید کہاکہ آج پوری قوم کشمیریوں کی آزادی کیلئے ہم آواز ہے،مسئلے کا حل صرف کشمیریوں کی رائے شماری ہے۔

تازہ ترین