کراچی (اسٹاف رپورٹر) رات گئے لانڈھی میں مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان کی پولیس موبائل پر فائرنگ ، ملزمان کیفائرنگسے نوجوان زخمی ہوگیا ،پویس کے مطابق خرم آباد میں پولیس موبائل نے چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار 2ملزمان کو ر کنے کا اشارہ کیاتو ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی،پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر گھر کے باہر بیٹھاہوا 30سالہ محمد ناصرولد محمد یونس ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ، زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا،زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔