• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے دونوں الزامات مسترد کردیے


امریکی صدر ٹرمپ نے مواخذے میں فتح کے بعد ٹائم میگزین کا جعلی سرورق ٹوئٹ کر دیا جس میں انہیں ہمیشہ کے لیے امریکا کا صدر قرار دیا گیا ہے ۔

مواخذے پر فتح کے بعد صدر ٹرمپ کی جانب سے آج بیان جاری کیا جائے گا ، جبکہ مک کونل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے مواخذے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔

سینیٹ میں اکثریتی ر ہنما مچ مک کونل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو ہٹانے میں ناکامی سے ری پبلکنز کو سیاسی فائدہ ہوگا، یہ ڈیمو کریٹس کی بڑی غلطی اور سیاسی شکست ہے۔

دوسری جانب ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ ٹرمپ امریکی جمہوریت کے لئے خطرہ ہیں، ٹرمپ کا اصرار ہے کہ اگر چاہیں تو انتخابات خراب کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے دونوں الزامات مسترد کردیے ہیں، امریکی صدر پر اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے دو الزامات تھے۔

تازہ ترین