• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


حال ہی میں پاکستان میں  18 سال کی چھوٹی سی عمر میں محبت کی شادی کرنے والا جوڑا انٹرنیٹ پر خوب مقبول ہو رہا ہے اور داد سمیٹ رہا ہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ اسد نےنہایت کم عرصے پر مشتمل دوستی کے بعد اپنی ہی ہم عمر نمرہ سے گزشتہ ہفتے شادی کر لی، اسد او لیولز کا طالب علم ہے اور مسقط میں رہائش پزیر ہے جبکہ نمرہ پا کستان میں ہی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔

بے وفا مردوں کے لیے مثال بننے والے اسد کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ سال اپنی بڑی بہن کی شادی پر وطن آیا تھا، بہن کی شادی کے دوران ہی نمرہ سے ملاقات اور دوستی ہوئی تھی، دونوں خاندان ایک دوسرے کو جانتے تھے اور اچھی دوستی تھی۔

بہن کی شادی کے بعد اسد واپس بیرون ملک چلاگیا مگر نمرہ کے بغیر اس کا دل نہ لگا، نمرہ کی یاد ستانے پر اس نے اپنے والدین سے رشتہ مانگنے سے متعلق بات کی اور دونوں خاندانوں کے دوران باہمی رضا مندی سے رشتہ طے پا گیا۔

18 سالہ نمرہ کا کہنا ہے کہ ہماری چند ماہ پہلے دوستی ہوئی تھی ، ا س سے پہلے کہ میں گھر والوں سے اسد سے متعلق بات کرتی انہوں نے پہلے گھر میں رشتہ بھجوا دیا تھا، رشتہ آنے پر والدین کی جانب سے کوئی ناراضی  یا کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئی اور آسانی سے رشتہ طے پا گیا اور شادی ہو گئی۔

اسد نے دوسرے لڑکوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن کا بھی کسی لڑکی سے تعلق ہے وہ اسے جائز بنائے ، گھر میں بلاجھجک بات کریں اور گناہوں سے بچنے کے لیے شادی جلد کر لیں۔

واضح رہے کہ ان دونوں کی شادی تصاویر اور  ویڈیوز انٹرنیٹ پر لڑکے کی بہن کی جانب سے شیئر کی گئی تھیں جس کے بعد یہ تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ کے ہر پلیٹ فارم پر وائرل ہو گئیں ، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس خوبصورت جوڑے پر لا تعداد لائیکس ، دعاؤں اور نیک تمناؤں سے بھر پور کمنٹس اور شیئر نگ جاری ہے جبکہ سب ہی ان کے اس نیک اقدام کو سراہ رہے ہیں ۔

انٹرنیٹ سینسیشن بننے والے کم عمر ترین جوڑے کا کہنا ہے کہ اب دونوں ایک ساتھ تعلیم مکمل کر کے مستقبل ایک ساتھ بنائیں گے۔

تازہ ترین
تازہ ترین