مسلم لیگ ق کے صدر چوہدر ی شجاعت حسین نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اتحادیوں پر اعتماد کریں اور فسادیوں سے دور رہیں ۔
حکموت کی اتحادی جماعت کے صدر چوہدر ی شجاعت حسین نے عمران خان کو سیاست کے گُر سکھاتے ہوئے کہا ہے کہ فسادیوں نے ہر دور میں نفرت اور انتشار کی سیاست کی ہے۔
چوہدر ی شجاعت نے عمرے پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ عمران خان سے اتحاد بغیر کسی لالچ ملک و قوم کے مفاد میں کیا ، جس پر قائم ہیں اور قائم رہیں گے، اللہ تعالیٰ عمران خان کوفسادیوں کے نرغے سے دور رکھے۔
چوہدر ی شجاعت کا کہناتھاکہ عمران خان کو مشورے دینے والے اتحادیوں سے محبت اور فسادیوں سے دوری کا سبق دیں ، اپنی اپنی نہیں بلکہ پاکستان کی بولی بولی جائے۔