• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسنوکر میں حمزہ اکبر کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری

قومی اسنوکر میں حمزہ اکبر کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری


کراچی میں جاری قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں حمزہ اکبر کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹورنامنٹ کے پانچویں روز بابر مسیح نے 139 کا بریک بھی کھیلا۔

چار سال بعد قومی اسنوکر سرکٹ میں کم بیک کرنے والے حمزہ اکبر نے خیبر پختونخوا کے محمد عمران کو چار۔ایک سے شکست دی۔

دفاعی چیمپئن محمد بلال اور ورلڈ امیچرچیمپئن محمد آصف بھی پانچویں روزکامیاب ہوئے ۔جبکہ اسجد اقبال ،آصف ٹوبہ، بابر مسیح اور سہیل شہزاد نے بھی اپنے میچز جیتے۔

بابر مسیح نے خضر عزیز کیخلاف ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا 139 کا بریک بھی کھیلا۔

تازہ ترین