ملتان، (نمائندہ جنگ) آئل ٹینکرز لوٹنے کا مقدمہ ، مظفر گڑھ پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو ملتان سے گرفتار کر لیا ہے،سابق رکن قومی اسمبلی کو مظفر گڑھ منتقل کردیا گیا ،ساتھی اجمل کالرو کی گرفتاری کیلئے شاہ جمال میں مظاہرہ ۔ تفصیلات کے مطابق سابق رکن اسمبلی جمشید دستی پر آئل ٹینکر عملے کو اغواء اور ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمے میں جمشید دستی کے 2سابق گن مین پولیس اہلکار اور 5دیگر ساتھی بھی نامزد ہیں۔