• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر سراج الحق سے منسوب سرکلر جعلی ہے، سیکرٹری اطلاعات کی وضاحت

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے اپنے ایک بیان میں سوشل میڈیا پرچلنے والے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سرا ج الحق سے منسوب ایک جعلی سرکلر کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی ہے اور کہاہے کہ سوشل میڈیا کا ایک ضابطہ اخلاق بنانا ضروری ہے ۔ جماعت اسلامی نے اپنے سوشل میڈیا ورکرز کے لیے ایک ضابطہ اخلاق ترتیب دے رکھاہے جس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا گیاہے ۔ اسی طرح سب دینی و سیاسی جماعتوں کو اپنے سوشل میڈیا ورکرز کو اخلاقی حدود کا پابند بنانا چاہیے ۔
تازہ ترین