معروف پاکستانی ماڈل شہباز شگری نے آئمہ بیگ کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے اظہار محبت کیا ہے۔
پاکستانی ماڈل شہباز شگری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ آئمہ بیگ کو فرطِ محبت سے دیکھ رہے ہیں۔
ماڈل شہباز شگری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’جب میرے ساتھ وہ ہوتی ہے تو میرے لیے کسی اور کو دیکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔‘
دوسری جانب گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شہباز شگری کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا ’اچھے دن۔‘
آئمہ بیگ نےانسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں آئمہ بیگ کے ہمراہ معروف اداکارعدنان صدیقی ہیں۔
گلوکارہ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئمہ بیگ اور عدنان صدیقی ایک سائیکل پر سوار ہیں جو آئمہ بیگ چلارہی ہیں اور عدنان صدیقی پیچھے بیٹھے گانا گا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ شہباز شگری اور آئمہ بیگ کی دوستی کے چرچے اور دونوں کی تصاویر اکثر سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں۔
حال ہی میں شہباز شگری نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے اور آئمہ کے قریبی تعلق کی تصدیق کی تھی۔
شہباز شگری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں آئمہ بیگ کے لیے ’بیٹرہاف‘ کا لفظ استعمال کیا تھا جو عموماً جوڑا آپس میں ایک دوسرے کے لیے استعمال کرتا ہے۔