• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شورکوٹ: پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ 


شورکوٹ(نامہ نگار) نواحی علاقہ چک نمبر 496 کے قریب پاکستان ائیر فورس کا طیارہ قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے کا پائلٹ پیرا شوٹ کی مدد سے محفوظ رہا طیارہ نے رفیقی ائیر بیس سے اڑان بھری اور کچھ دیر بعد نواحی علاقہ چک نمبر 495 کے قریب خرابی کی وجہ سے گر گیا پائلٹ نے آبادی کو بچا لیا جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ، ڈی ایس پی شورکوٹ، پاک فضائیہ کے ترجمان حساس ادارے ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔

تازہ ترین