لاہور (نمائندہ خصوصی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ بلاامتیاز طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہیلتھ سسٹم ایسا ہونا چاہئے کہ ڈاکٹر پاکستان سے باہر نہ جائیں بلکہ واپس آئیں۔ وہ گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے صدر سلیمان حبیب چودھری کی قیادت میں ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے عہدیداروں پر مشتمل وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مزید برآں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہیسے مسلم لیگ (ق) کے صوبائی وزیر حافظ عمار یاسرنےملاقات کی۔ اس موقع پر سابق سیکرٹری جی ایم سکندر اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار نے اپنے پارٹی لیڈر سپیکر پنجاب اسمبلی کو اپنے محکمے میں بعض اہم معاملات میں مداخلت پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا ہے کہ اگر انہیں اپنے محکمے میں فری ہینڈ نہیں دیا جاتا تو مجھے وزارت میں رہنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔ سپیکر نے کہا کہ وہ یہ معاملہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے سامنے اٹھائیں گے۔ آپ وقت کا انتظار کریں۔