بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار نے اپنی آنے والی نئی فلم کے لیے 120 کروڑ روپے بطور معاوضہ لیا ہیں۔
یادہے کہ فلمساز آنند ایل رائے نے اپنی آئندہ فلم کے لئے اکشے کمار کو سائن کیا ہے ، اس فلم میں سارا علی خان اور دھنش بھی اداکاری کرتے دکھائی دے سکتے ہیں۔
اکشے کمار ان دنوں مسلسل ہٹ فلمیں دے رہے ہیں، ایسی صورتحال میں اکشے کمار کی فیس میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اکشے نے اس فلم کے لئے 120 کروڑ روپئے بطور فیس لی ہے اور جلد ہی فلم کا اعلان کیا جائے گا۔
اس سے قبل یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ یہ فلم لواسٹوری پر مبنی ہوگی اور فلم کی شوٹنگ چند ماہ میں شروع ہوجائے گی۔