• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کافی میں مکھن ملا کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟

مکھن اور کافی دونوں میں وزن کم کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں


فاسٹ فوڈ کے اِس دور میں بہت سے افراد وزن کے بڑھ جانے کی وجہ سے اکثر پریشان نظر آتے ہیں کیونکہ وزن تو آسانی سے بڑھ جاتا ہے لیکن اِس کو کم کرنا ایک بہت ہی مشکل کام ہے۔

بعض اوقات لوگ وزن میں کمی کی خاطر کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کھانا پینا چھوڑنے سے وزن کم نہیں ہوتا ہے بلکہ اِس کے لیے ورزش اور کچھ گھریلو نسخے کرلیے جائیں تو بہت فائدہ ہوگا۔

وزن میں کمی کے لیے اِن ہی گھریلو نسخوں میں ایک نسخہ یہ بھی ہے کہ آپ کافی میں مکھن ملا کر اُس کو پی سکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ وہ بغیر چینی اور دودھ کی یعنی بلیک کافی ہونی چاہیے۔

مکھن اور کافی دونوں میں وزن کم کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جن کو اگر ہم اپنی روز مرہ کی غذا میں شامل کرلیں تو یہ ہمارا وزن کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

کافی میں مکھن کسی طرح وزن کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے؟

بھوک میں کمی:

مکھن میں کیلوریز کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ ہماری بھوک کو کم کرتا ہے جس کے باعث ہمارے بڑھتے ہوئے وزن کو کم ہونے میں مدد ملتی ہے۔ اِسی طرح اگر آپ روزانہ بلیک کافی میں ایک چمچ مکھن ڈال کر پی لیں تو اِس سے آپ کا وزن کم ہوسکتا ہے۔

ورزش کرنے کے لیے توانائی ملتی ہے:

وزن کم کرنے کے لیے اور خود کو صحت مند رکھنے کے لیے سب سے ضروری ہے کہ ہم روزانہ ورزش کریں لیکن ہم ورزش بھی اِس شرط پر ہی کریں گے کہ جب ہمارے اندر توانائی ہو اور اس کے لیے ہم ورزش کے دوران مختلف قسم کے مشروبات کا انتخاب کرتے ہیں ۔

اِن ہی مشروبات میں ایک مشروب کافی بھی ہے جو ہماری توانائی برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے اور اگر کافی میں مکھن مکس کر کے لیں تو اِس سے ہمیں ورزش کے دوران توانائی ملے گی اور ہم زیادہ جلدی نہیں تھکیں گے۔

ایم سی ٹی آئل:

ایم سی ٹی آئل جس کا مطلب میڈیم چین ٹرائگلیسر ائڈ آئل ہے، یہ تیل کیٹوجینک غذا کی وجہ سے مشہور ہے اور مکھن میں ایم سی ٹی آئل کافی تعداد میں موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں بھوک کم لگتی ہے، مکھن میں اِس آئل کے موجود ہونے کی وجہ سے بھی ہمارا وزن کم ہوتا ہے۔

مکھن والی کافی بنانے کا طریقہ:


  • سب سے پہلے آپ کافی کا مکسچر بنالیں
  • اُس کے بعد جتنی آپ کو کافی بنانی ہے اُس حساب سے پانی گرم کرلیں
  • جب پانی گرم ہوجائے تو اُس میں کافی کا مکسچر ڈال کر مکس کرلیں
  • اِس کے بعد آپ اپنے کافی کے کپ میں پگھلا ہوا مکھن ڈال لیں
  • مکھن کے ساتھ ہی آپ اُس میں ایم سی ٹی آئل یا ناریل کا تیل بھی شامل کرلیں اور پھر یا تو آپ چمچ سے مکس کرلیں یا پھر بلینڈر کرلیں
  • آپ کی مکھن والی بلیک کافی تیار ہے
تازہ ترین