• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناوائرس سے چین میں اموات کی تعداد 722 ہوگئی


کوروناوائرس سے چین میں اموات کی تعداد 722 ہوگئی، جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 ہزار 546 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں میں چین میں کوروناوائرس سے 86 مریض دم توڑ گئے، جبکہ مزید 3 ہزار 999 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں کوروناوائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 64 ہوگئی ہے۔

جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز پر 3ہزار 700 مسافر سوار ہیں، دوسری جانب امریکا نے چین اور کوروناوائرس سے متاثر دیگر ممالک کیلئے 100 ملین ڈالر امداد کااعلان کیا ہے۔

تازہ ترین