• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل کی مقبول ٹیموں میں سے ایک ہے، احمد شہزاد

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین احمد شہزاد نے کہا ہے کہ پہلے پی ایس ایل سے قبل کوئی بھی کوئٹہ کی ٹیم کو ریٹ نہیں کررہا تھا لیکن اب ایونٹ کی مقبول ٹیموں میں سے ایک ہے۔

احمد شہزاد نے ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں ایک تقریب کے موقع پر کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے تعلق رکھنے والے احمد شہراد، عبداللّٰہ اور احسان علی، ٹیم منیجر اعظم خان اور دیگر آفیشلز کے ساتھ مقامی ہوٹل پہنچے تو ٹیم کے مداحوں نے اُن کا بھرپور استقبال کیا۔

اس موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں، نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

احمد شہزاد نے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے لیے جب ٹیم بنی تو کہا جاتا تھا کہ یہ ٹیم کوالیفائی نہیں کرسکتی لیکن کوئٹہ نے نہ صرف کوالیفائی کیا بلکہ اب چیمپئن بھی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بیٹسمین کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کامیابی کا سہرا فرنچائز کے مالک ندیم عمر اور ٹیم منجمنٹ کے سر ہے۔

تقریب کے آخر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ کی جانب سے تقریب کے شرکاء میں ٹیم کی شرٹس تقسیم کی گئیں۔

تازہ ترین