مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر قبضے اورلنگر خانہ کھولنےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین کے گھروں پر قبضہ افسوسناک اور منفی روایت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے اسحاق ڈار کی خدمات کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، ایسی گری ہوئی حرکتوں سے اسحاق ڈار اور ن لیگ کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ بنانے پر ن لیگ کی مذمت
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو روٹی، روزگار اور کاروبار کے لالے پڑے ہیں۔ کرپٹ،نالائق حکومت سیاسی مخالفین کیخلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کے تکبر، ضد اورحسدکے باعث معیشت ڈوب رہی ہے۔
واضح رہے کہ گلبرگ لاہور میں واقع سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا۔
اسحاق ڈار کے 4 کنال 17 مرلہ کے ہجویری ہاؤس کو پناہ گاہ بنا دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصراللّٰہ رانجھا نے ہجویری ہاؤس کے 12 کمروں میں غریبوں اور بے سہارا لوگوں کیلئے بیڈز لگوا دیے ہیں۔
12 کمروں پر مشتمل کوٹھی کی سرکاری بولی 18 کروڑ پچاس لاکھ روپے مقرر تھی۔