• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا



کراچی میں بلدیہ رورل ہیلتھ سینٹر سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں بلدیہ رورل ہیلتھ سینٹر سےانسداد پولیو مہم کے افتتاح کے دوران میڈیا سے گفتگو سے میں کہا کہ 7 روز کی مہم میں 23 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے جبکہ پولیو مہم میں 13ہزار ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 17 فروری سے 67 لاکھ مزید بچوں کوانسداد پولیو کے قطرے پلائیں گے، سال 2017میں پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا تھا، سال 2019 میں سندھ میں 23 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ رواں سال اب تک 5 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے پی کے میں ڈرامہ کراکے روکی گئی اور اکتوبر اور نومبر میں قومی پولیو اجلاس میں سندھ کو نہیں بلایا گیا۔

مراد علی شاہ نے اس دوران کراچی میں کتا مار مہم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کتا مار مہم لوکل باڈیز کو چلانی ہے، جے پی ایم سی، این آئی سی وی ڈی اوراین آئی سی ایچ حکومت سندھ چلارہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کم عمر بچوں کے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والدین بچوں کی صحت کے لیے تعاون کریں۔

تازہ ترین