کراچی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، شہر میں ایک ہی دن میں کتوں کے کاٹنے کے 47 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق جناح اسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 11 زخمیوں کو لایا گیا، انڈس اسپتال میں لائے گئے 25 زخمی کتوں کا نشانہ بنے۔
ذرائع کے مطابق لیاری جنرل اسپتال میں ایک بچے سمیت 7 افراد لائے گئے، جبکہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی 4 افراد کو عباسی اسپتال لایا گیا۔
ذرائع کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین نایاب اور بلدیہ عظمی کراچی کی کتوں کو نیوٹرلائز کرنے کی مہم بھی دم توڑ چکی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ عوام کو آوارہ کتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔