• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے والے کورونا وائرس کے پیشِ نظر پاکستان کے 5 ایتھلیٹس ٹریننگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

ٹریننگ کے سلسلے میں چین جانے والے پاکستانی ایتھلیٹس 28 فروری تک 2 ماہ کی ٹریننگ کے لیےچین کے شہر نینجنگ گئےتھے، ان ایتھلیٹس میں ارشدندیم، محبوب علی، محمد نعیم، عزیز الرحمٰن اور سمیع اللّٰہ شامل ہیں۔

چین سے واپس آنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث کافی خوفزدہ ہو گئے تھے جس پر ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی نے واپسی کے فوری انتظامات کیے۔

ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کسی مشکل میں نہیں پھنسے، چین میں ٹریننگ کا فائدہ ہوا، اب کسی یورپی ملک میں ٹریننگ کا پلان ہے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں اور ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گیں۔

تازہ ترین