• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے بنگلا دیش کو پنڈی ٹیسٹ میں ہرا دیا

پاکستان کی بنگلا دیش کیخلاف اننگ اور 44 رنز سے فتح



پاکستان نے بنگلا دیش کو راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگ اور 44 رنز سے شکست دیدی ہے۔

پاکستان کو بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔

میچ کی دوسری اننگ میں پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 4، 4 وکٹ حاصل کیے۔

یاسر شاہ کو پلیئرآف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ نسیم شاہ کو ملا۔

مین آف دی میچ ایوار ڈ حاصل کرتے ہوئے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ہوم گراونڈ پر کھیلنا بہت اچھا لگا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ فٹنس کا ایسا مسئلہ نہیں، کوشش کر رہا ہوں جلد کور کرلوں گا۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میںمہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میںبابر اعظم اور شان مسعود کی سینچریوں کی بدولت 445 رنز اسکور کئے تھے۔

اس کے بعد دوسری 212 رنز کے خسارے میں جانے کے بعد دوسری اننگ میں بنگلا دیش کی پوری ٹیم 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں پاکستان نے میچ ایک اننگ اور 44 رنز کی فتح کے ساتھ اپنے نام کیا۔

بنگلا دیش کے جانب سے کپتان مومن الحق دوسری اننگ میں 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے ، جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ اپریل میں کراچی میں ہوگا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں فیح کے ساتھ ہی پاکستان کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مزید60 پوائنٹس مل ے ہیں جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر 140 پوائنٹس کے ساتھ اب یہ چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔

میچ کے بعد شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے بنگلا دیشی کپتان مومن الحق نے کہا کہ ہارنے پر مایوسی ضرور ہوئی ہے ، پاکستانی بولرز نے اچھا کھیلا ،تاہم اب ہم سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے ۔

اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلادیش نے 6 وکٹ کے نقصان پر 126 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی بنگلادیشی کپتان مومن الحق کو پویلین واپس بھیج دیا وہ 41 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد روبیل حسین محمد عباس کا شکار بنے اور باقی دو وکٹیں یاسر شاہ کے حصے میں آئیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی خاص بات نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ریکارڈ ساز ہیٹ ٹرک تھی، انہوں نے 16 سال کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دے کر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروایا ہے۔

تازہ ترین