• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست جارجیا میں ایک چھوٹا جیٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا


امریکی ریاست جارجیا میں ایک چھوٹا جیٹ طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ  دیر بعدہی گر کر تباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی ریاست جارجیا کی کاؤنٹی گورڈن میں ایک چھوٹے جیٹ طیارے کا پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

قبل ازیں کئی گھنٹے جاری رہنے والے سرچ آپریشن کو موسم کی خرابی کے باعث معطل کردیا گیا تھا، ملبے سے نکالی گئی چار لاشوں میں سے ایک خاتون کی لاش بھی ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جیٹ طیارے نے جس وقت اڑان بھری، اس وقت موسم شدید خراب تھا، دھندکے باعث حد نگاہ نہایت کم تھی جس کے باعث ممکن ہے جیٹ طیارہ کسی درخت سے ٹکرا کر زمین بوس ہوگیا ہو۔

تازہ ترین