آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ یکم رجب المرجب 1441ھ 26؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کبڈی ورلڈ کپ: دوسرے روز بھارت، ایران، آسٹریلیا فاتح

کبڈی ورلڈ کپ: دوسرے روز بھارت، ایران، آسٹریلیا فاتح


کبڈی ورلڈکپ کے دوسرے روز بھی سنسنی خیز مقابلے ہوئے، لاہور میں ہونے والے ان ٹاکروں میں بھارت، ایران اور آسٹریلیا کی ٹیمیں فاتح رہیں، میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے گئے۔

لاہور میں جاری کبڈی ورلڈکپ 2020 کے سنسنی خیز میچز میں پہلوان ایک دوسرے کے خلاف زبردست داؤ پیچ آزما رہے ہیں۔

ایونٹ کے دوسرے روز پہلے میچ میں بھارت نے جرمنی کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں 28 کے مقابلے میں 62 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

دوسرے میچ میں ایران کی کبڈی ٹیم نے انگلینڈ کو زیرکیا، فاتح ٹیم نے 57 جبکہ شکست کھانے والی ٹیم صرف  27 پوائنٹس اسکور کر سکی۔

دوسرے دن کے آخری مقابلے میں آسٹریلیا نے کینیڈا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 37-48 کے مارجن سے شکست دی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید