لاہور (جنگ نیوز) کبڈی ورلڈکپ کے دوسرے روز بھارت، ایران اور آسٹریلیا کی ٹیمیں فاتح رہیں، میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے گئے۔ پیر کو پہلے میچ میں بھارت نے جرمنی کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں 28 کے مقابلے میں 62 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ ایران نے انگلینڈ کو57-27 سے زیر کیا جبکہ آسٹریلیا نے کینیڈا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 37-48 کے مارجن سے شکست دی۔