لاہور(نمائندہ جنگ)مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر، دو رکنی بنچ 18 فروری کو سماعت کریگا۔مریم نواز کی بیرون ملک جانے کیلئے درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آئندہ ہفتے سماعت کریگا۔مریم نواز نے بیرون ملک اپنے والد نوازشریف کی عیادت و تیمارداری کیلئے رجوع کررکھا ہے اور انکی 2درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہیں جن میں مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی استدعا کی ہے۔ نیب پہلے ہی مریم نواز کی درخواستوں کی مخالفت کرچکا ہے۔