• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پنجاب میں ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلانے کی منظوری

پنجاب میں ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلانے کی منظوری




وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 2020 میں ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلانے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ رواں ماہ 17 فروری سے پنجاب کے 36 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ 2 کروڑ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ ہائی رسک اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے اور انسداد پولیو پلان پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں منتخب نمائندوں اور نمبرداروں کی شمولیت ضروری ہے اور کمیونٹی کی شمولیت سے انسداد پولیو کے لئے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پولیو کےخلاف جنگ ہر صورت جیتنی ہے

یہ بھی پڑھیے: پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ایک بڑا چیلنج

اُنہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولیو کیسز کا سامنے آنا الارمنگ ہے اِس لیے پولیو کیسز والے اضلاع میں انتظامیہ کو موثر انداز سے پولیو سے نمٹنا ہوگا۔

تازہ ترین
تازہ ترین