• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرامانی کا بیٹا ماں کی نقل اتارنے میں ماہر

حرا مانی  کے  بیٹے  مزمل کی ویڈیو وائرل


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کے بیٹے مزمل کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی والدہ حرا کی نقل اتار رہے ہیں۔

حرا کا 11 سالہ بیٹا مزمل حرا کے انداز میں ان کی نقل کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

کسی بھی ویڈیو’السلام علیکم جی! میں ہوں حرا مانی‘ سے ابتداء کرنے کے حوالے سے مشہور حرا مانی کے بیٹے نے بھی انہی کے انداز میں نقل اتاری جس سے ان کے مداح خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

بیٹے کے اس انداز کو دیکھ کر حرا مانی بھی قہقہے مارے بغیر نہ رہ سکیں۔

View this post on Instagram

My family ️

A post shared by Syeda Hira Salman (@hiramaniofficial) on


حال ہی میں پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ (پیسا) میں شرکت کرنے والی حرا اور مانی کی فیملی خوب توجہ کا مرکز بنی رہی۔

2008 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے حرا اور مانی کے دو بیٹے ہیں۔ بڑے بیٹے کا نام مزمل اور چھوٹے بیٹے کا نام ابراہیم ہے۔

تازہ ترین