• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے شیخ صاحب عدالت کو مطمئن کریں گے، وزیرِ اعظم

وزیراعظم عمران خان کا وفاقی وزیرشیخ رشیدسے  ملاقات کے دوران کہناتھا کہ مجھے امید ہے شیخ صاحب کل عدالت کو مطمئن کریں گے۔

ذرائع کے مطابق و زیراعظم عمران خان اور شیخ رشید کےدرمیان آج ہونے والی ملاقات کے دوران کل سپریم کورٹ میں ریلوے کیس سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی ہے، شیخ رشید احمد نے وزیرِ اعظم کو ریلوے کیس میں تیاری کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس دوران وزیرِ اعظم نے شیخ رشید پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ صاحب مجھے امید ہے کل آپ عدالت کومطمئن کریں گے، وزیراعظم کی جانب سے ریلوے خسارہ کیس میں شیخ رشید کی معاونت کی بھی ہدایت کی گئی۔

شیخ رشید نےایم ایل ون منصوبہ اور ریلویز بزنس پلان پر وزیرِ اعظم کو بریف کیا، ملاقات میں مہنگائی اور ملک کی سیاسی صورتحال سمیت ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شیخ رشید نے وزیر اعظم سے حلقے میں مہنگائی، آٹےکی قیمتوں اور بجلی کے زائد بلوں سے متعلق شکایات سے آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے متعلق آج کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے۔

تازہ ترین