• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کورونا وائرس آدھی سے زیادہ دنیا کو متاثر کر سکتا ہے، سائنسدانوں کی وارننگ

کورونا وائرس آدھی سے زیادہ دنیا کو متاثر کر سکتا ہے، سائنسدانوں کی وارننگ


ہانگ کانگ کے سائنسدانوں نے دنیا کو خبر دار کیا ہے کہ چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس کو اگر کنٹرول نہیں کیا گیا تو اس کی وجہ سے آدھی دنیا متاثر ہوسکتی ہے۔

غیر ملکی ٹیبلائیڈ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی 60 فیصد آبادی کورونا جیسے مہلک مرض کا شکار ہوسکتی ہے۔

ہانگ کانگ کے پروفیسر گیبریئل لیونگ نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس وائرس کی وجہ سے چاہے شرح اموات ایک فیصد ہی کیوں نہ ہو، لیکن اس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں انسان زندگی کی بازی ہار سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے اس وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں 43 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

ہانگ کانگ کے پروفیسر کہتے ہیں کہ اگر اس وائرس کی تشخیص دیر میں بھی ہو تب بھی اس کی وجہ سے شرح اموات صرف ایک فیصد ہی ہے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ یہ دنیا کے لیے کتنا نقصان دہ ہوسکتا ہے تو انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے دنیا کی 60 فیصد آبادی متاثر ہوسکتی ہے اور اس کے ایک لہر میں آگے بڑھنے کے امکانات ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ پھیلنے کے ساتھ ساتھ یہ وائرس اپنا اثر بھی ختم کر رہا ہے کیونکہ یہ خود اپنی مدد نہیں کر سکتا، یہ وائرس اپنے راستے میں آنے والوں کو قتل کر رہا ہے لیکن حقیقت میں یہ خود ہی قتل ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس نے سارس وائرس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سال 2003 میں سامنے آنے والے اس سارس وائرس کی وجہ سے چین میں 774 افراد ہلاک اور 8 ہزار 100بیمار ہوئے تھے، یہ صورت حال 8 ماہ کے دوران 26 ملکوں میں پیش آئی تھی جبکہ 45 فیصد اموات چین میں ہوئی تھیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین