• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی ریاستی انتخابات: بی جے پی کو شکست، عام آدمی پارٹی کامیاب

نئی دہلی ریاستی انتخابات: بی جے پی کو شکست، عام آدمی پارٹی کامیاب


نئی دلی کے ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے ایک مرتبہ پھر میدان مار لیا اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

بھارتی الیکشن کمیشن نے نئی دلی کے ریاستی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

سرکاری نتائج کے مطابق جس کی امید تھی ویسا ہی ہوا اور ایک مرتبہ پھر نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کو یہاں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

دلی کی قانون ساز اسمبلی کی 70 میں سے 62 سیٹوں پر عام آدمی پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ صرف 8 نشتوں پر بی جے پی کامیاب ہوسکی۔

یہاں غور طلب بات یہ ہے کہ کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتوں کو ایک بھی نشست پر کامیابی نہیں مل سکی۔

تازہ ترین