شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )شیخوپورہ میں کھیلو ں کے بین الاقوامی مقابلوں اور پرچی بانڈز پر جواء کروانے کے درجنو ں اڈوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے یہ آپریشن وفاقی حکومت کی طرف سے صلاح الدین روڈ پر چلنے والے ایک جواء کے اڈے کے بارے میں رپورٹ پر اظہار تشویش کے بعد شروع کیا گیا ہے، سٹی پولیس نے ڈی ایس پی سٹی سرکل راجہ فخر بشیر کی نگرانی میں محلہ فاروق نگر میں کئی برس سے چلنے والے میچوں پر جواء کروانے والے اڈے پر چھاپہ مار کر اس کے مالک شفیق کے علاوہ وہاں پر قمار بازی کیلئے آئے ہوئے چ4افراد ندیم، امین، عامر اور نوید کو پکڑ کر ان کے قبضہ سے 10لاکھ 71ہزار روپے کی داؤ پر لگائی رقم کے علاوہ بڑی تعداد میں موبائل فونز اور کمپیوٹر ز وغیرہ قبضہ میں لے لئے اور ان ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے۔