• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف ترقی کا پہلا زینہ ہے،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے کہا ہے کہ معیاری اور جلد انصاف کی فراہمی میں عدلیہ کے افسران اور ملازمین کا کردار انتہائی اہم ہے اس لئے فرائض منصبی پیشہ وارانہ تقاضوں کو پیش نظر رکھ کر سرانجام دیں- انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے منسلک ہر فردکا اولین فریضہ سائلین کو فوری اور جلد انصاف کی فراہمی ہے-یہ بات انہوں نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے افسران اور سٹاف کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی - انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کو اپنی محنت اور شبانہ روز کوششوں کی بدولت پاکستان کا بہترین ادارہ بنائیں گے ، اس ضمن میں ہر کوئی اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ انصاف ترقی کا پہلا زینہ اور کسی معاشرے میں استحکام اور بہتری کا واحد طریقہ ہے ۔ انصاف کی فراہمی کے عمل میں تیزی لانا اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانا مشن ہے۔
تازہ ترین