• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکثر ماؤں سے یہ بات سنے کو ملتی ہے کہ ان کا بچہ ہر وقت کارٹون دیکھتا رہتا ہے اور کسی کام میں کوئی دل چسپی نہیں لیتا ۔بچے کو اس چیز سے دور رکھنے کے لیےآپ کو چاہیے کہ ان کو اپنے ساتھ گھر کے مختلف کاموں میں مصروف رکھیں ۔اس طرح ان میں کام کرنے کا جذبہ بھی پیدا ہوگا اور اگر آپ کی غیر موجودگی میں کوئی مہمان آجائے تو وہ با آسانی ان کی خاطر تواضع بھی کرسکیں گے۔

ایک تحقیق کے مطابق اگر بچوں کو کسی بھی طرح کی سر گرمیوں میں مصروف رکھا جائے تو وہ بہت کچھ آسانی سے سیکھ سکتے ہیں۔آپ کو چاہیے کہ اسکول کےہوم ورک سے فراغت کے بعد بچوں کوکچھ دیر کھیلنے دیے ،پھر ان کو بہت پیار سے اپنے ساتھ گھر کے چھوٹے چھوٹے کاموں میں مصروف کرلیں اور بچوں کو جس کام کو کرنے میں مزہ آتا ہے ۔ان کو وہ کام ضرور کرنے دیں اور اس کے علاوہ وہ جو بھی کام کریں ۔آپ ان کی حوصلہ افزائی ضرور کریں ۔

انہیں اپنا کمرہ خود سیٹ کرنے دیں ،کھانا پکاتے وقت چیزوں کی صحیح مقدار ،چیزوں کو مکس کرنا، رول کرنا اور اس طرح کے چھوٹے چھوٹے کام بچوں سے کروائیں۔  اگر آپ سبزی پکا رہی ہیں تو اس کے رنگ اور افادیت کے بارے میں ان کو ضرور بتائیں ۔اس طرح ان کو ان کے نام زبانی یاد ہو جائیںگے۔ان کو چھوٹے چھوٹے پودے لگانا سیکھائیں۔ تاہم اس طرح کرنے سے بچہ ہر چیز کے بارے میں باآسانی جان سکے گا اور ان کا دھیان فضول کاموں سے بھی ہٹا رہے گا۔ 

تازہ ترین