وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جب تک ایم ایل ون نہیں بنے گا ریلوے ٹھیک نہیں ہوسکتا ہے۔
سپریم کورٹ اسلام آبا د کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے مزید 5 کلومیٹر ٹریک پر تجاوزات ایک ماہ میں ہٹادی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایم ایل ون دو سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔