حکمراں اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق ) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت کے اتحادی ہیں اور چاہتے ہیں وہ 5 سال پورے کرے۔
ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو کیا مشورہ دینا ہے سعودی عرب سے واپس آکر بتاؤں گا۔
چوہدری شجاعت حسین مکہ مکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد روضۂ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کی حکومت کے لیے خصوصی دعا کی ہے، پوری امید ہے کہ پاکستان بہت جلد معاشی بحران سے نکل آئے گا۔
ق لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستان امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے والا خوب صورت ملک ہے۔